ہمارے بہت ہی پیارے بھائی اسد نصیر الدین کی خوبصورت شاعری
کیا ۔۔۔؟ تیندوے واقعی اسلام آباد کے گنجان آباد علاقوں میں داخل ہو گئے ہیں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مبینہ طور پر رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے تیندووں کی ویڈیوز چند دنوں سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیندوے نے گھر میں گھس کر مکان کے احاطے میں پالتو کتے پر حملہ کیا۔ اس ویڈیو سے قبل دیگراور ویڈیوز بھی گردش کرتی رہیں جن کے حوالے سے صارفین یہ دعویٰ کرتے دکھائی دیے کہ ان ویڈیوز کا تعلق اسلام آباد کے گنجان آباد سیکٹرز جیسا کہ ای ایٹ، ڈی 12 اور ایف سکس سے ہے۔ ضلعی گورنمنٹ نے سوشل میڈیا ہر گردش کرنے والی تمام ویڈیوز کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیندووں کی نشاندہی شہری علاقوں میں نہیں بلکہ صرف اور صرف جنگل میں ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ صارفین پرانی ویڈیوز ایڈیٹ کے بعد خوف و ہراس پھیلانے کے لیے شیئر کر دیتے ہیں۔ جس ویڈیو میں ایک تیندوے کو پالتو کتے پر حملہ کرتے دیکھا گیا ہے وہ درحقیقت انڈیا کے شہر گجرات کی ہے۔ انڈین شہر گجرات کے مقامی چینیلز نے 9 اپریل کو ہونے والے اس واقعے ...
Comments
Post a Comment